جہلم ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ضلعی کنٹرول روم کا دورہ

0

 

 

جہلم ۔ ( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ضلعی کنٹرول روم کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم کے کردار پر انچارج کنٹرول روم صبور ثاقب کی ڈی سی جہلم کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے لگائے گئے سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انچارج کنٹرول روم صبور ثاقب نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان کو بتایا کہ ضلع بھر میں 500 سے زائد کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی تاکہ امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ڈی سی جہلم نے کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز کی 24 گھنٹے موجودگی کو لازمی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کنٹرول روم کا کردار بہت اہم ہے تمام ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے کنٹرول روم کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.