محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام صوبائی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد برتھ

0

 

 

جہلم ۔( اقبال خان ) محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے پنجاب حکومت مصروف عمل ہے تمام صوبائی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں محرم کے پرامن انعقاد کے لیے کردار ادا کریں یہ بات صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد برتھ نے جہلم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا ، کمشنر راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک نے صوبائی وزیر کے ہمراہ صدارت کی۔ جبکہ ڈی سی جہلم میثم عباس نے انتظامی معاملات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سکیورٹی معاملات پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کی حرمت کے پیش نظر پنجاب حکومت مکمل الرٹ ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہر مجلس اور جلوس کو فول پروف سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کو مثالی بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں محرم الحرام اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلات سے اگاہ کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے خرچ شعبہ ہائے زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے کے خرچ سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان اقدامات پر عمل درامد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تمام محکمے اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کے لیے سہولت مہیا کی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے ار پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئے محرم کے جلوسوں کے راستوں پر لگائے گئے کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا یہاں ڈی پی او جہلم طارق عزیز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی اور لائسنس داروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ مرکزی جلوس کے اختتامی مقام بیت العباس پر صوبائی وزیر نے مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ تقریب کاری ، شر پسندی یا دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں نے مکمل تیاری کر رکھی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم کے ایام کو انتہائی وہ پر امن طریقے سے گزارا جائے جس کے لیے ریاست کے تمام اداروں اور شہریوں کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا معاشرے کو مثبت یا منفی سمت لے جانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے میڈیا نمائندگان کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کو پرامن بنانے اور لوگ عوام کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.