ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا وزٹ، وزٹ کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک بھی ہمراہ

0

 

دینہ (ملک فدا حسین اعوان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا وزٹ،

وزٹ کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک بھی ہمراہ موجود،

وزٹ کے دوران نئے بننے والے ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں ڈی ایس پی ٹریفک نے بریفنگ دی،

شہریوں کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کی،

یہ اقدام شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کرے گا اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنائے گا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

نئے لائسنسنگ سینٹر کا قیام عوام کو سہولت،شفافیت اور قانون کی عملداری کے نئے دور میں داخل کرنے کی ایک کوشش ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.