ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دریائے جہلم ملحقہ ندی نالوں اور تالابوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی لگا دی
دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 45 روز تک نافذ العمل رہے گا خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے دریائے جہلم ملحقہ ندی نالوں اور تالابوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی لگا دی ۔ دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 45 روز تک نافذ العمل رہے گا خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے حالیہ موسم برسات کے دوران انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دریائے جہلم اس سے ملحقہ ندی نالوں تالابوں وغیرہ میں نہانے تیراکی کرنے کشتی رانی کرنے پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جو ائندہ 45 روز تک نافذ العمل رہے گا اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے جہلم میں نہانے تیراکی کرنے کشتی رانی کرنے والے افراد کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے متحرک ہے شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دریاؤں ندی نالوں تالابوں وغیرہ سے دور رہیں اور قانون پر عمل درآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔