اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد متحرک، تین پورہ ڈیم کا ہنگامی دورہ، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں

0

 

 

دینہ میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد متحرک، تین پورہ ڈیم کا ہنگامی دورہ، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں

دینہ(راشدہ کیانی سے) تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تین پورہ ڈیم کا ہنگامی دورہ کیا ، تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور گرد و نوح کے علاقوں میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر متعدد گھروں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔
پدرالی اور سید حسین میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر مزید دو فلیڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے جس میں 1122، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک سمیت دوسرے ادارے بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں اور ابھی سیلاب کا کوئ خطرہ نہیں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.