آج کی شجرکاری آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ضلع جہلم میں موسم برسات کی شجرکاری میں چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی

جہلم( اقبال خان )آج کی شجرکاری آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ضلع جہلم میں موسم برسات کی شجرکاری میں چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم برسات کی شجرکاری برائے سال 2025 کا باقاعدہ آغاز مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائر ڈاکٹر اظہر کیانی نے ڈی سی آفس میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر اور دیگر افسران اور محکمہ جنگلات کے اہلکار موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے ہر شخص کو اپنے گھر میں پودے لگا کر ان کی اپنے بچوں کی طرح افزائش کرنی چاہیے۔ کیونکہ آج لگائے گئے پودے ہماری نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ثابت ہوں گے۔