دینہ: وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کے وفد کی معروف صحافی یاسر صدیق کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا

0

 

دینہ: وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کے وفد کی معروف صحافی یاسر صدیق کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا

دینہ (اقبال خان ) — معروف صحافی و اینکر پرسن "نیوز الرٹ” یاسر صدیق کی عیادت کے لیے وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ وفد نے یاسر صدیق کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ یاسر صدیق گزشتہ دنوں دورانِ رپورٹنگ حادثاتی طور پر گرنے سے زخمی ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے وفد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریض کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔

وفد میں بلال اظہر کیانی کے پرسنل اسسٹنٹ ناظم کیانی، سابق چیئرمین راجہ جنید کیانی، مسلم لیگ ن کے رہنما الطاف اسحاق اور میاں عمر فاروق ہمدانی شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے یاسر صدیق کے عزم و حوصلے کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

رہنماؤں نے میڈیا کے کردار کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.