گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روہتاس نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی سکول کا رزلٹ 86.36 رہا

0

 

 

دینہ ( فرحان شاہ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ روہتاس نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی سکول کا رزلٹ 86.36 حاصل کر لیا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا موجودہ رزلٹ بچوں کی محنت اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جس طرح قلعہ روہتاس ایک تاریخی مقام رکھتا ہے بالکل اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ روہتاس بھی ایک تاریخی مقام رکھتا ہے محدود وسائل ہونے کے باوجود یہ ادارہ ہر شعبے میں اپنی بہتر سے بہتر کارگزاری دکھائی دیتا ہے کھیل کے میدان ہو سالانہ امتحان ہوں یا دیگر تقریبات ہوں یہ ادارہ ہمیشہ پیش پیش رہے گا اس حوالے سے سکول کی پرنسپل میڈم شازیہ نورین کی کاوشیں انتہائی قابل تعریف ہیں بلا شبہ وہ ایک پروفیشنل افیسر ہیں جہاں بچوں کو حکومت پنجاب کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے وہاں پر بچوں کے اخلاقی تربیت کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے میڈم کی خوبی ہے کہ سکول کا نظام چلانے کی خاطر وہ محکمانہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرتی ہیں اور ان کی یہ خوبی ہے کہ ان کو یہ سلیقہ حاصل ہے کہ وہ ماتحت عملے سے بھی کام لیتی ہیں موجودہ اچھے رزلٹ پر روہتاس کے شہریوں نے پرنسپل اور سٹاف کی تعریف کی ہے اور توقع کی ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرتی رہیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.