اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر صدارت یوم آزادی شایان شان منانے کے حوالے سے اجلاس
دینہ کی معروف کاروباری،سیاسی سماجی شخصیات سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کی شرکت

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر صدارت اجلاس۔یوم آزادی پاکستان 14 اگست کو تحصیل دینہ میں شایان شان منانے اور اس کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ،اجلاس میں سرکاری اداروں کے سربرہان ،کاروباری و سیاسی افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان کو شایان شان منانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ شہر بھر میں دوکانوں اورسرکاری عمارتوں کو لائٹوں سے سجایا جائے اور پاکستان کے پرچم ہر گھر پر لہرا کر اپنی دھرتی ماں سے محبت کا اظہار کیا جائے ۔14اگست کے حوالے سے پروگرام ترتیب دئیے جائیں اور اس سلسلے میں سب سے بڑی سرکاری تقریب پرچم کشائی منعقد کی جائے گی جس میں اہلیان دینہ بھرپور شرکت کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 14اگست یوم آزادی کو معرکہ حق بُنیان مرصوص جو کہ ہندوستان سے جنگ کی فتح ہے اس کو بھی بطور جشن منانا مقصود ہے ۔اللہ پاک نے ہمیں ایک بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے اور ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں اس لیے پوری قوم کو اس بار 14 اگست کی آزادی کو بھرپور آنداز میں منانا ہے ۔گھروں پر چراغاں کریں ۔گلی محلوں کو جھنڈیوں سے سجائیں اور اس ذات پاک کا شکر ادا کرنے کے لیے نوافل پڑھیں جس نے ہمیں آزاد مملکت پاکستان سےنوازا ۔معرکہ حق کو جشن آزادی پر منانا دشمن کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا ۔
اس موقعہ پر انجمن تاجران کے صدر چوہدری محبوب نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو مکمل یقین دہانی کرائی کے اپنے ملک کے لیے سب کچھ قربان ہے اس بار جشن آزادی پر انجمن تاجران اپنے شہر میں بھرپور انداز میں جشن آزادی و معرکہ حق منائے گی ۔دوکانوں پر چراغاں اور پاکستانی پرچم لہرائے جائیں گے ۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر ارشد ڈی ڈی ایچ او’خورشید’وقار احمد ،ڈاکٹر تبسم الیاس ویٹنری آفیسر ،نجف آفیسر ہائی وے،مرزا جنید امین ایس ڈی او بلڈنگ،نعیم صدر پولٹری ،عظمت اے ڈی سی جی،محمد فیصل سی او ایم سی دینہ،میاں ریحان ،مبارک کیانی ،چوہدری محبوب صدر انجمن تاجران ،مقصود ریسکیو 1122,محمد محسن ار ڈبلیو ایم سی،میاں سجاد،محمد وقار،فرید رمضان شامل تھے ۔