جہلم 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد. ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کی
ریلی میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں ، شہریوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

جہلم ( اقبال خان )جہلم 5 اگست یوم استحصال کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد. ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کی ۔ ریلی میں ضلع بھر کے سرکاری محکموں ، شہریوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔ ۔ ریلی ڈپٹی کمشنر جہلم آفس سے پریس کلب جہلم تک منعقد ہوئ ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے گھناؤنا جرم کیا ۔ کشمیریوں بھائیوں کی آزادی کے لئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے دنیا بھر میں رسوائی کمائی. کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ ستر سالوں سے جاری ہے بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ساری دنیا کے امن پسندوں کا مطالبہ کمشیر کی آزادی ہے ۔