وزیر مملکت ریلوے اور خزانہ بلال اظہر کیانی کا یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار
بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو سلامتی کونسل، اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیریوں سمیت پوری دنیا مسترد کر چکی ہے، بلال اظہر

جہلم (اقبال خان )وزیر مملکت ریلوے اور خزانہ بلال اظہر کیانی کا یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار
بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو سلامتی کونسل، اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیریوں سمیت پوری دنیا مسترد کر چکی ہے، بلال اظہر
5 اگست تاریخ کا سیاہ دن ہے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کر چکی ہے، بلال اظہر کیانی
جموں و کشمیر کے تنازعہ کی مسلمہ عالمی حیثیت برقرار ہے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی
کشمیر کےتنازعہ کا تسلیم شدہ حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیریوں کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کا حق دینا ہے، وزیر مملکت
یومِ استحصال پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے مکمل یک جہتی کرتے ہیں، وزیر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے جراتمندانہ انداز میں کشمیریوں کے حق کی آواز اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر پیش کی، بلال اظہر کیانی
کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے گا، بلال اظہر کیانی
بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین اور تحریک آزادی کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، بلال اظہر کیانی
معرکہ حق میں جس طرح بھارتی جنگی غرور کا بت پاش پاش کیا، ویسے ہی کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ سے مقبوضہ جموں و کشمیر بھی آزاد ہوگا، وزیر مملکت