ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ۔ سٹی سکین، ٹرامہ سینٹر اور دیگر حصوں میں جاری طبی خدمات کا جائزہ لیا

0

 

 

جہلم ۔( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ۔ سٹی سکین، ٹرامہ سینٹر اور دیگر حصوں میں جاری طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہریوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے جاری طبی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹی سکین، چلڈرن وارڈ اور زیر تعمیر ٹرامہ سینٹر کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر جہلم نے سٹی سکین کروانے کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے سٹی سکین کے حوالے سے عملہ کی خدمات اخراجات اور سہولیات بارے معلومات حاصل کیں ۔ چلڈرن وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی جہلم نے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سے گفتگو کی اور ان سے بچوں کے علاج کے لیے دستیاب سہولیات اور خدمات بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تمام دستیاب وسائل کے اندر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بعد ازاں ڈی سی جہلم نے ٹرامہ سینٹر کا دورہ کیا اور اس کی جلد تکمیل اور اس کو فنکشنل کرنے کے حوالے سے ایم ایس ہسپتال اور دیگر ذمہ داران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.