اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا جی ٹی روڈ ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،بھاری جرمانے

0

 

 

دینہ ( اقباال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا جی ٹی روڈ ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،بھاری جرمانے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد ہمراہ سی او دینہ فیصل کے ہمراہ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا ۔جی ٹی روڈ کے ساتھ ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے گرینڈ آپریشن کیا اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے گئے بلکہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق انکروچمنٹ کرنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہے ۔ناجائز تجاوزات کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیے جرمانے کیے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہونگے اور دوکانیں بھی سیل کی جائیں گی ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی کاروائی کو سراہا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.