اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا گورنمنٹ ہائی سکول رمدیال کے رزلٹ کا نوٹس ،سکول کا دورہ ،یوسی سوہن کا بھی دورہ ،صفائی کے حوالے سے یونین کونسل کمیٹی ممبران سے ملاقات

0

 

 

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا گورنمنٹ ہائی سکول رمدیال کے رزلٹ کا نوٹس ،سکول کا دورہ ،یوسی سوہن کا بھی دورہ ،صفائی کے حوالے سے یونین کونسل کمیٹی ممبران سے ملاقات ۔یونین کونسل سوہن میں صفائی کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی ممبران سے میٹنگ ۔بی ایچ یو سوہن کا دورہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول رمدیال کے رزلٹ کی میڈیا پر خبر پر فوری نوٹس لیا اور رمدیال سکول کا دورہ کیا اس موقعہ پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر رمدیال اور اسٹاف سے میٹنگ کی اور انہیں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے ٹیچرز کی کمی کی شکایت پر انہیں یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے یونین کونسل سوہن میں صفائی کے حوالے سے یونین کونسل سطح پر بنائی گئی کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بی ایچ یو سوہن کا بھی وزٹ کیا اور وہاں موجود اسٹاف کی حاضری چیک کی ۔ادویات کی فراہمی اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں صفائی طبی سہولیات اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مکمل توجہ دی جارہی ہے ۔میں خود ہر اس جگہ کا وزٹ کر رہی ہوں جہاں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں اور انہیں موقعہ پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔صفائی تعلیم اور طبی سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.