اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس روٹ کا وزٹ ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0

 

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس روٹ کا وزٹ ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔صفائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ہمراہ سی او بلدیہ دینہ محمد فیصل شہر کے مختلف روٹس کا تفصیلی دورہ کیا ۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے دینہ شہر میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں ۔اس موقعہ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا دن ہے جو ہمارے لیے باعث رحمت ہے۔اس خوشی کے دن کو منانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔شہر بھر میں لائیٹنگ کے انتظامات کر دئیے گئے ہیں ۔شہر کے تمام بڑے جلوسوں کو سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔شہر کو جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔سب سے بڑا جلوس مرکزی جامع مسجد سے نکل کر جی ٹی روڈ منگلا روڈ داتا روڈ مین بازار سے ہوتا ہوا واپس جی ٹی روڈ مین جامعہ مسجد تک آئے گا جہاں علماء کرام نظرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔عوام سے التماس ہے کہ اس خوشی کے دن کے حوالے سے اپنے گھروں پر چراغاں کریں ۔خواتین اپنے گھروں میں میلاد کی محفلیں سجائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.