اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے افواج پاکستان کو بنیان المرصوص آپریشن کی فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تختی نصب کی اور دعا کی گئی

دینہ (اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی بنیان المرصوص آپریشن میں فتح کو پوری قوم کی فتح قرار دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ۔صفاء عابد نے افواج پاکستان کو بنیان المرصوص آپریشن کی فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تختی نصب کی اور دعا کی گئی سی او بلدیہ دینہ محمد فیصیل اور ایم او آئی سہیل بھی ان کے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دن کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی بنیان المرصوص آپریشن میں تاریخی فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے بائی پاس روڈ مین چوک. میں بنیان المرصوص آپریشن کی یادگاری تختی نصب کی اور ملک و قوم کے لیے دعا کی گئی ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ۔نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جس کو ہماری افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا اور آج پاکستان دنیا کا طاقت ور ملک بن کر سامنے ابھرا ہے ۔ملک کی سلامتی کے لیے ہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔پاک فوج کے جوانوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے ۔آج پوری قوم اگر چین کی نیند سوتی ہے تو اس میں اس دھرتی ماں کے سپوتوں کا خون شامل ہے جو دشمن سے لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کر جاتے ہیں سینہ پر گولی کھانا فخر سمجھتے ہیں لیکن دشمن کی اپنے وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔تقریب کے آخر پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔