لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس حسن رضا پاشا سے سوہاوہ بار کے وفد کی ملاقات

0

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید )لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس حسن رضا پاشا سے سوہاوہ بار کے وفد کی ملاقات

سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کے ساتھ سوہاوہ بار کے وفد کی ملاقات
سوہاوہ بار کی طرف سے ان کے دفتر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت اور سوہاوہ بار کی طرف سے اظہار یک جہتی کیا گیا
وفد میں سابق صدر سوہاوہ بار محمد زبیر چوہدری ، راجہ سہیل شفیق اور نعمان ہاشمی شامل تھے
اس موقع ہر چکوال سیٹ سے امیدوار پنجاب بار کونسل ملک اظہر حسین بھی موجود تھے
سوہاوہ بار نے آئی جی پنجاب مطالبہ کیا کہ سابق جسٹس حسن رضا پاشا کے دفتر پر ہونے والی دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب بار کے آمدہ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا
ممبر پاکستان بار کونسل سابق جسٹس حسن رضا پاشا نے وفد کی آمد اور اظہار یکجتی پر سوہاوہ بار کونسل کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.