اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ،شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،اشیاء خوردو نوش کی دوکانوں ،بیکرز ،سبزی فروٹ شاپ کا وزٹ

0

 

دینہ ( اقبال خان )سسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ،شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،اشیاء خوردو نوش کی دوکانوں ،بیکرز ،سبزی فروٹ شاپ کا وزٹ ،ریٹ لسٹ ،کوالٹی چیک کے حوالے سے سخت چیکنگ کی _اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ چارج کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کیے اور وارننگ جاری کی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عوام کو سستی اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔وزٹ سبزی منڈی اور بیکری مین جی ٹی روڈ دینہ
پھل اور سبزی کے ریٹ چیک کئے اور سر کاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی سخطی سے ہدایت
ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کئے گئے اور بیکری اشیاء کی expire date اور صفائ ستھرائ چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی سخت آپریشن کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار ،منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ سے تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ اشیاء خوردو نوش پھل سبزیوں سمیت کریانہ کی اشیاء کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جاٙئے گا اور نہ ہی ریٹ پر ۔اگر اشیاء خوردو نوش ریٹ لسٹ سے ہٹ کر فروخت کرتے کوئی دوکاندار پایا گیا تو جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.