
لاہور
جمعةالمبارک، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم،
مساجد، امام بارگاہوں، مذارات، مارکیٹوں، حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھا دی جائے، ڈاکٹر عثمان انور
لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب
ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں، سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈاکٹر عثمان انور
دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، آئی جی پنجاب
پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، آئی جی پنجاب
سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر حل کریں، آئی جی پنجاب،
ترجمان: پنجاب پولیس