ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ضیافت اور امن و امان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا دیوان سید گولڈ مارکی میں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ضیافت اور امن و امان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
امن کمیٹی کے ممبران کا کردار نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا ذریعہ ہیں،
افواہوں، منفی پراپیگنڈے اور شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور علاقے میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ڈی پی او جہلم
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا اور ڈی پی او جہلم نے امن کمیٹی کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی،