بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔
جہلم ( اقبال خان )بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔
مورخہ 15اکتوبر 2024 کو بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا اچانک دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا۔
بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 جہلم کے ریسکیو سٹیشن، سٹور روم اور کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور جونئیر کمپیوٹر آپریٹرز کی مہارت کا جائزہ لیا۔
انھوں نے ریسکیورز سے ملاقات کی اور کہا کہ جہلم کے ریسکیورز پورے جوش اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز اپنی ڈیوٹی کو خدمت و عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ایمرجنسی مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور لوگوں کی دعائیں لیں۔