ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا پرائمری ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، ممتاز سماجی شخصیات چوہدری پرویز اختر اور فرحت کمال ضیا بھی موجود تھے

0


جہلم: ( اقبال خان )۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہاہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے

نئی مشینری اور عملہ کی کمی پوری کرنے کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے یہ بات رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر ، ممتاز سماجی شخصیات چوہدری پرویز اختر اور فرحت کمال ضیا بھی موجود تھے۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔

ادوایات اور علاج بارے مریضوں سے آگاہی حاصل کی ۔ اور ریکارڈ کا معائنہ بھی کیا ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو رورل ہیلتھ سنٹر میں جاری تعمیراتی کام بارے جنرل بریفنگ دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.