ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ ، وہاں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

0

جہلم ۔( اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کے لیے صحت کی سہولیات، مشقت کے انتظامات اور کھانے پینے کے مراکز کا خصوصی معائنہ کیا۔اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل یاسر خان نے ڈپٹی کمشنر کو جیل کے اندرونی انتظامات، قیدیوں کی فلاح و بہبود کے پروگرامز، اور فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سپرٹینڈنٹ نے یقین دلایا کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے جیل میں موجود قیدیوں میں ہائی جین کٹس بھی تقسیم کیں تاکہ صحت و صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.