
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ،اوگرا ریٹ سے زائد وصولی پر دینہ کے دونوں گیس پلانٹس سیل ،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو سراہا ،تفصیلات کے مطابق اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت اس ماہ 87 روپے اضافے کے ساتھ 2465 کی گئی جس کے مطابق گیس پلانٹس دوکانداروں کو 2300 روپے سیل کے پابند بنتے ہیں اگر یہ ریٹ گیس پلانٹس دیں تو دوکاندار اوگرا ریٹ کے مطابق سیل کر سکتے ہیں جب کہ گیس پلانٹس پر ریٹ 3250 سے لیکر 3300 روپے چارج کیا جا رہا تھا جس کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے فوری نوٹس لیا اور تحصیل دینہ میں دونوں گیس پلانٹس روہتاس گیس پلانٹ اور القاسم گیس پلانٹ دونوں کو سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری ریٹ سے زائد گیس فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔عوامی ریلف عوام کا حق ہے اور مافیا کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔اس کے بعد اگر مہنگے داموں گیس فروخت کی تو نہ صرف پلانٹس سیل ہونگے بلکہ ان کے لائیسنس بھی کینسل ہونگے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی جانب سے اس کاروائی پر سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اسسٹننٹ کمشنر عوامی مفاد کے لیے سخت سے سخت ایکشن لیں گی۔
اے سی دینہ وزٹ
1)القاسم گیس پلانٹ واقع جی ٹی روڈ دینہ
2)روہتاس گیس پلانٹ واقع روہتاس روڈ دینہ
یہ دونوں گیس پلانٹس سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور دکانداروں کو مہنگے داموں گیس سیل کر رہے تھے جو کہ چیک کرنے پر دونوں گیس پلانٹس کو سیل کر دیاگیا