ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا دورہ ،انچارج لائسنس سینٹر دینہ معطل
دینہ ( اقبال خانڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا دورہ ،انچارج لائسنس سینٹر دینہ معطل
پبلک سروس ڈیلیوری میں غفلت اور کرپشن سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر انچارج ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ فیصل محمود کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کے سپرد کر دی گئی ہے،
پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام، عملے کے رویے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنی گئیں،
عوام کو بلا رکاوٹ، شفاف اور میرٹ پر سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پبلک سروس ڈیلیوری میں کسی قسم کی غفلت یا کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ شکایات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو