تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی نو منتخب بار عہدیداران سے تعارفی ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

0

تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی نو منتخب بار عہدیداران سے تعارفی ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

احسن وحید(چیئرمین)شیخ انیس احمد(صدر)امتیاز چوہدری (جنرل سیکرٹری)بلال خالد(جوائنٹ سیکرٹری)عمران جاوید شامل تھے۔

سوہاوہ (محمدنبیل حسن):تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران اور ممبران سے ایک اہم تعارفی ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی،پریس کلب کے وفد میں درج ذیل عہدیداران شامل تھے،احسن وحید(چیئرمین)شیخ انیس احمد(صدر)امتیاز چوہدری (جنرل سیکرٹری)بلال خالد(جوائنٹ سیکرٹری)عمران جاوید شامل تھے،ملاقات کے دوران پریس کلب کے وفد نے نو منتخب بار عہدیداران کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔دونوں برادریوں کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور سچائی کی ترویج کے لیے وکلاء اور صحافیوں کا کردار کلیدی ہے۔ نو منتخب بار عہدیداران نے پریس کلب کے وفد کی آمد اور مبارکباد کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.