ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ڈی پی اوجہلم
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا،کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے،ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کاکہناتھاکہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے،