ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ منگلا کینٹ کا سرپرائز وزٹ،

0

 

دینہ (اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ منگلا کینٹ کا سرپرائز وزٹ،

دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک اور مال خانہ کا بھی جائزہ لیا گیا،

سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،تمام افسران کو تھانہ جات کی صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کا حکم،

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم کی ہدایت

تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.