اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ساگری گاوں کا دورہ ،ایک دوکان سیل

0

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا ساگری گاوں کا دورہ ،ایک دوکان سیل،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے گزشتہ روز عوامی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ساگری گاوں کا دورہ کیا اور گیس سلنڈر 4000 فروخت کرنے پر سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جا سکتی کہ من مرضی کی جائے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اس کے بعد یو سی مدوکالس کا سرپرائز وزٹ کیا اور ستھرا پنجاب کے حوالے سے گاوں میں ناقص صفائی کے انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکدار کی سرزنش کی اور صفائی کے نظام کو بہترکرنے کی ہدایات جاری کی ۔عوامی حلقوں کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کے کاموں کو سراہا گیا اور عوامی ریلیف کے حوالے سے ان کی دن رات محنت کو سراہا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.