ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر AC جہلم عبد السمیع شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، فارمیسی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔
عبد السمیع شیخ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا رجسٹر چیک کیا اور ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال کے عملے کے رویے اور مفت ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے ہر شہری کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ فارمیسی پر تمام ضروری ادویات کا اسٹاک مکمل رکھا جائے اور مریضوں کو باہر سے ادویات لانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ AC جہلم نے واضح کیا کہ طبی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا عوامی شکایات پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔