ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر AC دینہ صفا عابد نے اراضی ریکارڈ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ

0

دینہ(اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر AC دینہ صفا عابد نے اراضی ریکارڈ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سینٹر میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، فرد کے حصول اور انتقالِ اراضی کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
صفا عابد نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود سائلین سے گفتگو کی اور ان سے عملے کے رویے اور کام کی شفافیت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ٹوکن سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو سختی سے پابند کیا کہ عوام کو طویل انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے سینٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر اور بیٹھنے کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ AC دینہ نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو اپنے جائز کاموں کے لیے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.