ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سے میٹنگ کا انعقاد
جہلم( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سے میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی موٹر وے پولیس،ڈی ایس پی پی ایچ پی ،ڈی او سی ٹی ڈی ،اسپیشل برانچ، انچارج سیف سٹی جہلم ،ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس سمیت دیگر لاء انفورسمنٹ کے افسران نے شرکت کی،
میٹنگ میں زیرِ تعمیر عمارتوں، سڑکوں اور دیگر منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے، وارننگ سائن بورڈز کی تنصیب، حفاظتی باڑ لگانے، رات کے وقت مناسب لائٹنگ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،
عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مربوط ردِعمل اختیار کیا جائے،
مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور پولیس سروس ڈیلیوری میں شفافیت اور بہتری لائی جائے،ڈی پی او جہلم
ضلع میں پائیدار امن کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کے فروغ کے لیے تمام ادارے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کرتے رہیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو