ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلے مین ہولز اور نالوں کو کور کرنے کی مہم جاری

تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز خود اپنی نگرانی میں فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں

0

جہلم (اقبال خان): وزیر اعلیٰ پنجاب کے سخت احکامات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلے مین ہولز اور نالوں کو کور کرنے کی مہم جاری ہے۔ ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز خود اپنی نگرانی میں فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، کیونکہ عوام کی جانوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ RWMC اور WASA کا عملہ مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں حفاظتی ڈھکنوں کی تنصیب کے عمل کو تیزی سے مکمل کر رہا ہے۔
​تمام تحصیلوں میں جاری اس مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں موجود رہ کر پرانے اور ٹوٹے ہوئے ڈھکنوں کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا۔  اسسٹنت کمشنر دینہ صفاء عابد نے شہر کے مختلف ایریاز کا دورہ کیا اور مین ہول کے حوالے سے معائینہ کیا اور جہاں ضرورت محسوس کی مین ہولز کو نئے ڈھکن لگائے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عملہ کو سخت ہدایات جاری کی کہ اس معاملہ میں سستی برداشت نہ کی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی جہگوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو کور کیا جا سکے یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے متعلقہ محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تمام حساس پوائنٹس کی فہرست مکمل کریں اور وہاں فوری طور پر حفاظتی کور نصب کریں تاکہ کسی قیمتی جان کا زیاں نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ کام کی شفافیت برقرار رہے۔
​انتظامیہ کے افسران کی براہِ راست نگرانی میں WASA اور RWMC کے حکام کھلے نالوں کی صفائی اور ان کی پراپر کورنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس آپریشن کا بنیادی مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کو جڑ سے ختم کرنا اور حکومتی حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ حکومتی ویژن کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.