مشیر صحت پنجاب جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی چار روذہ قومی مہم کا آغاز کر دیا

0

جہلم ۔ ( اقبال خان )مشیر صحت پنجاب جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی چار روذہ قومی مہم کا آغاز کر دیا جس میں جناب میر رضا اوزگن ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈاکٹر میاں مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم، ڈاکٹر زاہد تنویرمیڈکل سپرنٹینڈنٹ DHQ Hospital جہلم ڈاکٹر جواد ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ڈاکٹر مسعود منور سرویلنس آفیسر عالمی ادارہ صحت اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ مشیر صحت نے بتا کہ انسداد پولیو مہم ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی 15 دسمبر سے 2فروری سے 5 فروری تک جاری رہی گی جس کے دوران پانچ سال سے تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائے گے۔ انہوں نے بے تمام والدین پر زور دیا کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے پلا کر پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ بنائیں۔ یاد رہے کہ اس مہم کے دوران ضلع جہلم میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ضلع کی 56 یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 1192 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1094 موبائل ٹیمیں، 74 فکسڈ ٹیمیں اور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.