ڈی ایس پی پنڈ دادنخان محمد اکرم کی پاک فوج کے شہید سپاہی اسامہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت

0

 

جہلم ( اقبال خان)ڈی ایس پی پنڈ دادنخان محمد اکرم کی پاک فوج کے شہید سپاہی اسامہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت،

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، پولیس حکام، مقامی عمائدین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید کی وطن کے لیے دی گئی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،

ڈی ایس پی محمد اکرم نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی،

وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر سپاہی قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ملک کی سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.