اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ شہر و گردونواح کا دورہ اپنی نگرانی میں مین ہولز کی چیکنگ ،مین ہولز کے حوالے سے سستی و لاپرواہی ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی
دینہ (اقبال خان)ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ شہر و گردونواح کا دورہ اپنی نگرانی میں مین ہولز کی چیکنگ ،مین ہولز کے حوالے سے سستی و لاپرواہی ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی ،صفاء عابد
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر دینہ شہر کے مختلف ایریا کا دورہ کیا سی او بلدیہ دینہ محمد فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے منگلا روڈ روہتاس روڈ جی ٹی روڈ شامل ہیں
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے اپنی خصوصی نگرانی میں مین ہولز اور نالوں کا معائینہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین ہولز اور نالوں جن کی پڑیاں کمزور تھا ان کو فوری تبدیل کروایا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ ایسے تمام پوائینٹ جہاں کھلے مین ہولز ہوں نشاندہی کریں
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سخت ہدایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم نے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں کھلے مین ہولز یا کمزور کور کو تبدیل کیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ایک اہم مہم ہے کسی بھی افسوس ناک واقعہ سے بچنے کے لیے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ۔تمام عملہ بشمول ستھرا پنجاب کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مین ہولز کی چیکنگ کریں اس حوالے سے سستی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی