اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا

0

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد پولیو ٹیم کے ہمراہ اقبال ٹاون کچی آبادی کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے بچوں کو پپولیو قطرے پلا کر تحصیل دینہ میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر نگرانی پولیو کے خاتمہ کے لیے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہےجس کا مقصد بچوں کو معزور ہونے سے بچانا ہے اس سلسلہ میں تحصیل دینہ بھر گاوں گاوں پولیو ٹیمیں جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کی بھرپور نگرانی میرے ذمہ ہے اور والدین سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے لازمی پلائیں یہ پولیو بیماری کے خلاف ایک جہاد ہے جس میں ہر طبقہ فکر کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو انسان کی زندگی کے کسی بھی حصہ میں حملہ آور ہو سکتی ہے جس سے ساری زندگی کی معزوری بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو معزوری سے بچائیں ۔یہ مستقبل کے معماروں کی زندگی کا سوال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.