ریسکیو 1122 جہلم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری،جنوری 2026 میں 2867 افراد کو ریسکیو کیا گیا

0

جہلم ( اقبال خان)ریسکیو 1122 جہلم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ: جنوری 2026 میں 2867 افراد کو ریسکیو کیا گیا
ج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہِ جنوری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2867 افراد کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1560 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ماہِ جنوری کے دوران ہیلپ لائن پر 8761 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2905 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 346 روڈ ٹریفک حادثات (جن میں 386 افراد زخمی اور 02 جاں بحق ہوئے)، 2152 میڈیکل ایمرجنسیز، 31 آتشزدگی کے واقعات، 26 کرائم اور 350 متفرق واقعات شامل تھے۔ ریسکیو 1122 نے 7.7 منٹ کے بہترین ایوریج رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا۔ مزید برآں، پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 101 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت تمام ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی سروے مکمل کیا گیا اور مختلف اداروں میں ٹریننگ سیشنز منعقد کیے گئے۔ انہوں نے ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان اپنی عمارات کو محفوظ بنائیں اور حفاظتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.