سینئر صحافی ملک ندیم عباس گروپ ہمراہ ساتھیوں نے پریس کلب دینہ الیکشن 2026/27 میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

0

دینہ ( اقبال خان)سینئر صحافی ملک ندیم عباس گروپ ہمراہ ساتھیوں نے پریس کلب دینہ الیکشن 2026/27 میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب دینہ کے انتخابات کی گہما گہمی عروج ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار ربنواز گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینئر صحافی ملک ندیم عباس سےملاقات کی ۔اس ملاقات میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔سینئر صحافی ملک ندیم عباس ہمراہ ساتھیوں نے ورکنگ جرنلسٹ کے پینل کی مکمل حمایت کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیندہ عمل ہے اور دینہ کی صحافی برادری کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا صحافت کی بقاء کے لیے ضروری تھا ۔میری دعا ہے کہ اللہ پاک ورکنگ جرنلسٹ پینل کو استقامت دے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر سے بہتر کام سر انجام دے سکیں ۔میں ہر لحاظ سے ورکنگ جرنلسٹ پینل کی مکمل حمایت کرتا ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.