شہید کانسٹیبل صداقت علی کی اکتیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی
ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرا نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
جہلم ( اقبال خان)شہید کانسٹیبل صداقت علی کی اکتیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،
ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرا نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،
شہید کانسٹیبل صداقت علی 31 سال قبل اشتہاری مجرم تنویر احمد کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،
ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرا نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی،ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے، ڈی ایس پی صدر
شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ڈی پی او جہلم
شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، ڈی پی او جہلم
شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو