دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نےآج صبح بولی کے ٹائم پر سبزی منڈی کا دورہ کیا تاکہ اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس دورے کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کی نگرانی کی اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ بذریعہ زوم لنک منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری مہم جائزہ لیا گیا۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں کی مکمل پاسداری کروائی جائے۔وزٹ ہمراہ RWMC ٹیم اور کنٹریکٹر ستھرا پنجاب چک اکا سے ترکی جوڑ تک تمام جی ٹی روڈ کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم کو ناقص صفائ پر موقع پر ہی بھاری پینلٹی لگائ گئ اور سختی سے Draft کی کہ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کو یقینی بنائیں مقامی پٹرول پمپ کا دورہ ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چک اکا پٹرول پمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پٹرول اور ڈیزیل کے معیار، پیمائش اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔پرائس کنٹرول ایکٹیویٹی کو مؤثر بنانے اور شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بیکرز کا دورہ کیا۔اشیاء کی قیمتوں، معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔