دینہ میں انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجر برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی

0

دینہ ( اقبال خان)دینہ میں انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجر برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ تھے، جبکہ حاجی عبدالروف مغل، جنرل سیکرٹری پنجاب تاجران گوجرانوالہ، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر اظہر ڈار ،ملک محمد اقبال صدر انجمن تاجران جہلم، الیاس ڈار اور ذیشان ندیم جرال سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ انتخابات کی تکمیل ایگزیکٹو باڈی جس میں خان افتخار خان،نعیم ،جانگیر اور قاضی صاحب سمیت دیگر اراکین شامل تھے

دینہ میں انجمن تاجران کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دینہ کی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ حاجی عبدالروف مغل جنرل سیکرٹری پنجاب تاجران گوجرانوالہ، ملک محمد اقبال صدر انجمن تاجران جہلم، الیاس ڈار اور ذیشان ندیم جرال بھی تقریب میں موجود تھے۔
نو منتخب باڈی میں چوہدری اکمل نے صدر، شان ریاض مغل نے نائب صدر، غلام مصطفےٰ بٹ نے سینئر نائب صدر، چوہدری ظفر نے نائب صدر، رانا ثاقب نے جنرل سیکرٹری، اظہر حسین نے ایڈیشنل سیکرٹری جبکہ قاضی جواد رشید نے فنانس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
تمام نو منتخب عہدیداران سے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ نے حلف لیا۔
اس موقع پر پریس کلب دینہ کے وفد نے صدر احسان جنجوعہ کی قیادت میں تقریب میں خصوصی شرکت کی، جبکہ دینہ کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کا مقصد تاجروں کو متحد رکھنا اور ان کے مسائل متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔ نو منتخب قیادت تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دینہ کے تاجروں کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.