عوامی و سیاسی رہنما چیئرمین چوہدری گلزار خان نکودر کی کامیاب انجیو پلاسٹی، چوہدری بوٹا اور ارشد بٹ کی عیادت

0

دینہ(شازیب بٹ)

عوامی و سیاسی رہنما چیئرمین چوہدری گلزار خان نکودر کی کامیاب انجیو پلاسٹی، چوہدری بوٹا اور ارشد بٹ کی عیادت

​معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین چوہدری گلزار خان نکودر کی گزشتہ روز کامیاب انجیو پلاسٹی مکمل ہوئی، جس کے دوران ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے دل میں سٹنٹ ڈالنے کا پروسیجر بخوبی انجام پایا،ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے چوہدری بوٹا اور ارشد بٹ نے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لا کر عیادت کی۔ انہوں نے چیئرمین چوہدری گلزار خان کی صحت و تندرستی کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل شفا، درازیِ عمر اور جلد از جلد مکمل بحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی،ارشد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری چیئرمین گلزار خان کی بے مثال خدمات اور پرخلوص کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا،انہوں نے کہا کہ چوہدری چیئرمین گلزار خان ہمارے گاؤں اور علاقے کی وہ جانی پہچانی اور معتبر شخصیت ہیں، جن کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو بے لوث کام کیے ہیں، وہ تاریخ کے روشن اوراق میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،ارشد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری گلزار خان نے حسنِ اخلاق، دردِ دل اور عملی کاموں سے عوام کے دل جیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ آج علاقے کے ہر دل پر راج کرتے ہیں۔ ہر دکھ سکھ میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور علاقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ان کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری چیئرمین گلزار خان کو صحتِ کاملہ، لمبی زندگی اور تندرستی عطا فرمائے اور انہیں یوں ہی اپنے علاقے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین!

Leave A Reply

Your email address will not be published.