دینہ(ملک ندیم عباس) نوشاہی دستر خواں بس اسٹینڈ مین جی ٹی روڈ دینہ پر ختم شریف کی بڑی تقریب منعقد کی گئی ۔اس تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ نوشاہی دسترخواں کے اونر عمر بٹ دینہ کا کہنا ہے کہ موجودہ اس مہنگائی کے دور میں ہمارے دستر خواں پر صرف ایک سو روپے کے حساب سے کھانا اور چالیس روپے کپ چائے دیا جارہا ہے جبکہ یہ سہولیات ہر خاص و عام کے لیے برابر ہے یہ سب عوام الناس اور قریبی دوستوں کے تعاون سے کیا جارہا ہے ہم انشاءاللہ ہر خاص و عام کی عزت و نفس کا مکمل خیال رکھتے ہیں اسی لیے مناسب ریٹس رکھے ہوئے ہیں جس کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں ان کے لیے بھی ہمارے دستر خواں کے دروازے کھلے ہیں بغیر پیسوں کے کھانا کھائیں اور ہمارے لیے دعا کریں مزید عمر بٹ نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ غریب اور مستحق لوگوں کے لیے روز کی بنیاد پر کھانا مکمل فری کیا جائے یہ سب عوام الناس اور دوستوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا ہماری مکمل کوشش ہے کہ ہم غریب اور سفید پوش طبقے کو مکمل ریلیف دیں ۔گزشتہ دن ختم شریف کی تقریب میں سابق جنرل کونسلر قاضی نثار احمد ۔محمد رفیق بھولا ۔ملک مظہر ۔بلال حسین بٹ ۔مرزا جاوید اقبال خلیفہ مجاز موڑا شریف ۔مظہر بٹ صدر انجمن کشمیری تحصیل سوہاوہ سمیت دیگر عوامی سماجی مذہبی سرکاری ۔کاروباری اور صحافیوں نے شرکت کی