ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے ضلع جہلم کی کمان سنبھال لی
جہلم ( اقبال خان)ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے ضلع جہلم کی کمان سنبھال لی،تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے دفتر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ایس پی انویسٹیگیشن سکندر گوندل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو ویلکم کیا ۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر ،ڈی ایس پی سٹی ,ڈی ایس ہی انویسٹیگیشن ،ڈی ایس ہی ٹریفک اور ڈی پی او آفس عملہ بھی موجود تھا ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نےسلامی ہیش کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری سے ڈی ہی او آفس کے تمام سٹاف سے فردا فردا ملے اور سٹاف تعارف کرایا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے اور دعا کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری یے اور انشاءاللہ جہلم میں امن و امان کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔