چک اکا میں ٹی بی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 64 مریضوں کا معائنہ، 50 افراد کے ڈیجیٹل ایکسرے کیے گئے

0

دینہ(اقبال خان )چک اکا میں ٹی بی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 64 مریضوں کا معائنہ، 50 افراد کے ڈیجیٹل ایکسرے کیے گئے تحصیل دینہ کے علاقے چک اکا میں ٹی بی کی بروقت تشخیص اور عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹی بی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ، ٹی بی اسکریننگ، ایکسرے اور دیگر ضروری طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ فری کیمپ میں مجموعی طور 64 مریضوں کی او پی ڈی کی گئی، جبکہ 50 افراد کے ڈیجیٹل ایکسرے کیے گئے۔کیمپ میں عمر کے لحاظ سے اسکریننگ کے دوران 60 سال سے زائد عمر کے 02 افراد جبکہ 60 سال سے کم عمر کے 48افراد کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مشتبہ مریضوں کے 05 تھوک کے نمونے AFB ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے۔رپورٹ کے مطابق 02 مریضوں کے GeneXpert ٹیسٹ کیے گئے، جن میں MTB Detected کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ 02 مریضوں کی رپورٹ MTB Not Detected رہی۔ کیمپ کے دوران کوئی نمونہ زیر التوا نہیں رہا جبکہ طبی معائنے کی بنیاد پر 01 مریض کو کلینکلی ڈائیگنوز کیا گیا۔کیمپ انتظامیہ نے کہا کہ ٹی بی ایک قابلِ علاج مرض ہے، تاہم بروقت تشخیص اور مکمل علاج انتہائی ضروری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ مسلسل کھانسی، بخار، وزن میں کمی یا دیگر علامات کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروائیں تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.