زی احساس فاؤنڈیشن یو کے اینڈ پاکستان کی جانب سے ماہانہ لنگر پنجتن پاک و گیارہویں شریف کی تقسیم

0

دینہ (ملک ندیم عباس ) زی احساس فاؤنڈیشن یو کے اینڈ پاکستان کی جانب سے ماہانہ لنگر پنجتن پاک و گیارہویں شریف نکودر میں لالہ جی آٹو سٹور پہ چوہدری عمران مانی کھٹانہ کی زیر نگرانی بہترین تقریب کا انعقاد کیا گیا اس روحانی محفل میں نامور صحافی ملک ندیم عباس۔ سید زوالقرنین شاہ۔رضوان میر۔ اور چوہدری الطاف اسحاق سمیت دیگر عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل پاک کا آغاز نعت شریف سے شروع ہوا اور خصوصی دعا پیر سید حبیب احمد شاہ صاحب جماعتی آستانہ عالیہ نکودر شریف نے فرمائی زی احساس فاؤنڈیشن کے بانی چوہدری صغیر صاحب اور ان کی فیملی اور زی احساس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جتنے بھائی بہنیں انگلینڈ سے پاکستان سے تعاون کرتے ہیں ان کے لیے دعا کی گئی اور آخر میں حافظ محمد قدیر صاحب اور ان کی والدہ صاحبہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی محفل میں ہر مکتبہ فکر مزدوروں نے زی احساس فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تمام ممبران زی احساس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.