وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو سول تمغۂ امتیاز نامذدگی پر دینہ میں ان کے اعزاز میں شاندار استقبال
دینہ(اقبال خان)وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو سول تمغۂ امتیاز نامذدگی پر دینہ میں ان کے اعزاز میں شاندار استقبال کیا گیا۔سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے ڈیرے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔استقبال کے موقع پر شہریوں میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور ماحول خوشی و مسرت سے بھرپور رہا۔اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ بلال اظہر کیانی کو سول تمغۂ امتیاز ملنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ دینہ کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلال اظہر کیانی نے اپنی سیاسی و عوامی خدمات کے ذریعے علاقے کا نام روشن کیا ہے اور ان کی اس قومی اعزاز سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
اپنے پرتپاک استقبال پر وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے سابق ایم پی اے میر محمد فیاض اور اہلیانِ دینہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کے عوام نے ہمیشہ ان سے محبت اور خلوص کا اظہار کیا ہے، جسے وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں کامیابی کا سہرا عوام اور ان تمام لوگوں کے سر ہے جنہوں نے بھرپور محنت اور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر خصوصی طور پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے انہیں اس قابل سمجھا اور سول تمغۂ امتیاز کے لیے ان کا نام منتخب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ وہ عوام کی خدمت اور ملک و قوم کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور خلوص کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ دینہ کے عوام کی محبت ان کے لیے ہمیشہ قیمتی رہی ہے اور آج کے شاندار استقبال نے ان کے دل کو خوشی سے بھر دیا ہے۔ انہوں نے استقبال میں شریک تمام شہریوں، کارکنوں اور عمائدینِ علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔