ایڈووکیٹ مسز زنیرہ تاج حسن عدیل کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیت، ان کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی

0

ایڈووکیٹ مسز زنیرہ تاج حسن عدیل کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیت، مرحومہ والدہ کے لیے فاتحہ خوانی
​اسلام آباد / جہلم (نیوز ڈیسک)
پاکستان تحریکِ انصاف NA-60 جہلم کی رہنما ایڈووکیٹ مسز زنیرہ تاج حسن عدیل نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
​اس موقع پر انہوں نے بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔
​تعزیتی ملاقات کے دوران تحریکِ انصاف جہلم کے سینئر رہنما چوہدری شہزاد احمد  سینئر صحافی ندیم عباس بھی موجود تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ملتان اور اسلام آباد سے آئے ہوئے دوست احباب اور دیگر شخصیات نے بھی بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور ان کے غم میں برابر کی شرکت کا اظہار کیا۔
​ایڈووکیٹ مسز زنیرہ تاج حسن عدیل نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ محترمہ کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے

Leave A Reply

Your email address will not be published.