وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں ایکسیس ٹو فائنانس کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
اسلام آباد، 10 جولائی 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں ایکسیس ٹو فائنانس (Access to Finance)کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ایکسیس ٹو فائنانس پلان پر بریفنگ دی گئی اور معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے ایکسیس ٹو فائنانس پلان کی ترجیحات اور اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے مختلف شعبوں کو آسان شرائط پر مالی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔
ایس ایم ای سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینک ترجیحی شعبوں بالخصوص ایس ایم ای سیکٹر کے لیے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں اضافہ کریں۔